ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ حیدرآباد، سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ٹریژری سے متعلق مسائل جاننے اور ان کے حل کے لیے آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو میں کھلی کچہری منعقد کی گئی اس کھلی کچہری میں ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ حیدرآباد، سید محمد سجاد حیدر نے ملازمین کے پنشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن، ایل پی آر اور جی پی فنڈ سے متعلق مسائل معلوم کر کے موقع پر ہی حل کیے*
اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ محتسبِ اعلیٰ کے ادارے کی جانب سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ٹریژری سے متعلق مسائل کے حل کے لیے یہ کھلی کچہری ٹریژری آفس میں منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد ملازمین کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنا ہے,
انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں ملازمین اور پنشنرز کے مسائل موقع پر حل کر دیے گئے ہیں جبکہ بعض مسائل کے حل کے لیے ٹریژری آفس کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مزید کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو کسی بھی ادارے میں جائز کام کے سلسلے میں پریشان کیا جاتا ہے تو وہ اپنی شکایات تحریری طور پر ان کے دفتر میں جمع کرا سکتا ہے،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جامشورو قربان علی نوناری نے بتایا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے تحت ضلع جامشورو کی ٹریژری آفس میں پنشنرز کے کمیوٹیشن اور ایل پی آر کے تمام زیر التواء کیسز مکمل کر دیے گئے ہیں،
کھلی کچہری میں آل سندھ ٹریژری یونین کے صوبائی نائب صدر ڈویژن میر عبدالرزاق تراب، ایڈمن اکاؤنٹس آفیسر جامشورو شاہنواز بوزدار، سمیع اللہ شیخ، ٹریژری آفس کے عملہ، سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی،