(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار، کرسٹل برآمد
تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کا نام وارث عرف خانا ولد اسماعیل ہے،
ملزم کا نام IR نمبر 6803 میں بھی درج تھا۔
ملزم سے 25 گرام کرسٹل اور فروخت کی رقم مبلغ 1500 روپے نقد برآمد ہوئے
ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 822/25 بجرم دفعہ 9(2) کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ 2024 تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ بوٹ بیسن کے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔