(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں، دو اشتہاری ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں
تھانہ سول لائن اور تھانہ صدر پولیس نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جو مقدمہ نمبر 96/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان کا ملزم تھا۔
گرفتار ملزم کا نام یاسر شاہ ولد فضل شاہ ہے دوسری کاروائی
تھانہ صدر پولیس نے ہوٹل آئی سسٹم کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم کو ہوٹل ابراج کے کمرہ نمبر 501 سے گرفتار کیا،
گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 15/2025 بجرم دفعہ 489-F تعزیراتِ پاکستان، تھانہ ڈاکس کا اشتہاری تھا۔
گرفتار ملزم کا نام محمد آصف ولد نور محمد ہے
دونوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔