پشاور ( سٹی رپورٹر) پی کے 74 جو کہ سابقہ ایم.پی اے ارباب جہانداد خان اور موجودہ ایم.پی اے الحاج اعجاز خان کا حلقہ ہے لیکن ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے شاہ عالم.پل.عارف ٹاؤن میں مقامی لوگ اپنی مدد اپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کےلئےگھر گھر چندہ اکھٹا کر رہے ییں اس حوالے سے خصوصی ہروگرام جس میں عمائدین علاقہ نے متفقہ طور پر ارباب جہانداد خان کی کارکردگی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا یے شاہ عالم پل عارف ٹاؤن کے مقامی لوگوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب جہانداد خان نے اپنے حلقے میں صرف اپنی ورکروں کی خوشنودی کے لئے بعض علاقوں میں کام کیا یے لیکن کچھ علاقے مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے ہیں جس پر عمائدین علاقہ نے غم.وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عارف ٹاؤن کے لوگ اس بات پر مجبور یو گئے کہ علاقے کے مسائل خود حل کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے چندہ کے ذریعے حل.کریں