ملتان (رپورٹ ای این آئی)بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم ہمار امشن ہے،پیرستش افتخار
بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو اعلی مقام دلائیں گے،علیشا جارج
ملتان ویل شیفرڈ منسٹری کے زیر اہتمام ویل شیفرڈ فری ایجوکیشن پراجیکٹ کیلئے ولی شیفرڈ سکول میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فلاح وبہبود اور ان بچوں کو بہتر تعلیم دینے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے بانی مبشر پیرستش افتخار، بانی مبشر علیشا جارج نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچے ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں ہم نے ان کے حقوق کیلئے آ واز بلند کی ہے آج بھی ہم یہ عہد کرتے ہیں کہہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو اعلی مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے انہوں نے کہا بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم ، انہیں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمار امشن ہے مخیر حضرات ہم سے تعاون کریں تاکہ ہم اس مقصد میں کامیابی حاصل کر سکیں اس موقع پر بھٹہ مزدوروں کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے
ملتان :ویل شیفرڈ منسٹری کے زیر اہتمام ویل شیفرڈ فری ایجوکیشن پراجیکٹ کیلئے تقریب میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا گروپ فوٹو ۔