ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ )شہر کے مصروف علاقے ہاوسنگ کالونی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات نجی آئی کلینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق محمد عدنان نامی شہری، جو کلینک میں بطور اسسٹنٹ فرائض سر انجام دے رہا تھا، دوران ڈیوٹی اس کی موٹر سائیکل نمبر NB-06-243نامعلوم ملزمان چرا کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تا حال چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوریوں کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔