ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) دیہی علاقوں میں بھی شہری علاقوں جیسی صفائی اور ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ صفائی صرف مہم نہیں، بلکہ مستقل مزاجی سے جاری عمل ہونا چاہیے۔”ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کے دیہی علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں میں صفائی، نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو¿ کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیہی سطح پر صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ”صفائی کا عمل صرف نمائشی نہ ہو، اس کے نتائج زمین پر نظر آنے چاہئیں۔ تمام متعلقہ محکمے باہم رابطے میں رہ کر صفائی کے نظام کو فعال اور پائیدار بنائیں۔”ڈپٹی کمشنر نے صفائی مہم کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایت جاری کی۔انہوں نے دیہی عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ صفائی ، حفظان صحت اور عوامی فلاح کے تمام اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔