ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) تھانہ صدر پولیس ننکانہ صاحب پر دورانِ ناکہ بندی فائرنگ، ایک خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ صدر پولیس ننکانہ صاحب نے کالی بیر کے قریب ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر زخمی ملزم کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاپولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم آصف کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، رابری اور دیگر سنگین نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر فرار ہونے والے تین دیگر ملزمان، جن کی شناخت ظہیر عباس، رضوان عرف جانی اور مظہر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور اس واردات سے متعلق دیگر پہلوو¿ں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عوام سے مشکوک افراد کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔