

کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)ایس ایس پی کیماڑی کے احکامات پر عملدرآمد ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپیکٹر انور علی کا رینجرز کے ھمراہ مشترکہ گشت
تھانہ پاک کالونی کی حدود پرانا گولیمار میں واقع کالا گیٹ جو کہ منشیات فروشوں کی آماجگاہ تھی پر مستقل پولیس پکٹ تعینات کردی اور روانہ کی بنیاد پر رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت بھی شروع کردیا گیا رینجرز اور پولیس کے اس اقدام سے منشیات فروش علاقہ چھوڑ کر فرار ھونے پر مجبور ھوئے اھلیان علاقہ کے مطابق علاقہ میں امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری ھوئی ھے تاھم علاقہ مکینوں نے کہا کہ اسے مستقل جاری رھنا چاھیے بصورت دیگر دوبارہ جرائم پیشہ افراد قابض ھو جائینگے اس ضمن میں کیماڑی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کا تمام ایس ایچ اوز کو واضح حکم ھے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رکھیں جائیں اگر کسی نے غفلت اور کوتاھی کی تو تادیبی کاروائی کی جائیگی
ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپیکٹر انور علی کے مطابق علاقہ منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے جلد از جلد چھٹکارہ دلایا جائیگا ھماری انسدادی کاروائیاں جاری ھیں
