(ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف )کمشنر ڈیرہ غازی خان کا دورہ مظفرگڑھ ۔غازی یونیورسٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا
واٸس چانسلر غازی یونیورسٹی انکے ہمراہ تھے ( شاھد حسین راجپوت ) — کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے گورنمنٹ کیمپری ہنسو ہائی سکول مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا، جس میں لحاف، مچھر دانیاں کپڑے راشن اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ یہ سامان غازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے خصوصی طور پر سیلاب متاثرین کے لیے جمع کیا گیا تھا۔
متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ان مشکل حالات میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا:
> “سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کو معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔”
انہوں نے غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مشکل وقت میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ریلیف کیمپ میں موجود متاثرین نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور غازی یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ امداد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب ان کے گھروں کی بحالی اور زندگی کو معمول پر لانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے