کراچی (رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم چرس سمیت گرفتار۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر شانتی نگر میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم محمد علی ولد اورنگزیب کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1030 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ترجمان ایسٹ پولیس