کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل کراچی جیولرز اینڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین قریشی کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
وفد میں سیکریٹری جنرل راشد علی شاہ، نواز احمد عباسی، شجاعت حسین اور محمد زاکر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے شہر میں قیامِ امن اور عوام کے تحفظ کے لیے کراچی پولیس کی کوششوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
وفد نے اپنی ایسوسیشن کو درپیش مسائل سے بھی پولیس چیف کو آگاہ کیا جن کے حل کی ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترجیحی بنیادوں پر یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان کراچی پولیس