ڈیجیٹل جــوّا
رپورٹ ای این آئی
ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بناکر بیرونی طاقتیں آسان کمائی کے حصول کے نام پر اب سوشل میڈیا پر آج کل چکن روڈ جیسی بے شمار ایپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کرکے گیم کھیلنے کے عوض لاکھوں روپیہ بآسانی کمانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
یہ ایک نہایت حساس اور اہم مسئلہ ہے جس پر کوئی ذمہ دار ادارہ توجہ نہیں دے رہا، ان کو پروموٹ کرنے کی آزادی ہے اور اس میں خصوصاً ہماری نوجوان اور ہرطبقہ فکر کو استعمال کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
دراصل یہ وہ راستہ ہے جو آپ کو جوئے کے اڈے جن کو “کیسنو CASINO کہا جاتا ہے تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ابتداء میں بہت مختصر رقم لگا کر اور ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کرکے آپ کو انعامی رقوم ادا کرکے اس کا عادی بنایا جاتا ہے اس کے بعد آہستہ آہستہ آپ کی ساری کمائی اس میں لگوا دی جاتی ہے حتی کہ اس کو کھیلنے والے اپنے ہی گھر میں چوریاں اور ڈاکے ڈال کر اس جوئے میں ہار جاتے ہیں۔
جوئے میں آسانی فراہم کرنے کی غرض سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ اس کو قانونی شکل فراہم کرکے ساری قوم کو اس کا عادی بنایا جاسکے۔
میری تمام ذمہ داران سے اور دینی حلقوں سے گذارش ہے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ایسی تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشن کو فی الفور بند ہونا چاہیے اور اس کا فوری سدباب نئی نسل کو جوئے کا عادی بنانے سے روکنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اپنے بچوں کو اس بات کی آگاہی ضرور فراہم کریں، ان کے موبائل فونز کو چیک کریں اور ایسی کسی بھی ایپلیکیشن کو فوراً ڈیلیٹ کردیں۔