
حیدرآباد (رپورٹ ای این آئی)
پبلک سکول حیدرآباد کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے.بلال احمد میمن
ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ بہترین سہولیات کے چیمپیئن شپ کے انعقاد پر ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کو مبارکباد
پبلک سکول میں منعقدہ ساتویں آل سندھ انٹر ڈویژن ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا خطاب
حیدرآباد پبلک اسکول حیدرآباد کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ یہاں موجود سہولیات کے موئثر استعمال اور ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم ہوتے ہیں”۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر حیدرآبادبلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژنل و سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ، پبلک اسکول حیدرآباد اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر سرپرستی حیدرآباد میں منعقدہ دو روزہ ساتویں آل سندھ انٹر ڈویژن ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا ربن کاٹ کر افتتاح کربے کے بعد منعقدی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے بہترین سہولیات کے ساتھ چیمپیئن شپ کے انعقاد پر پرنسپل پبلک اسکول اقبال میمن، سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ، آرگنائزنگ سیکریٹری عائشہ ارم، کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ و آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل اقبال میمن نے مہمان خصوصی بلال احمد میمن کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیئے منتظمین کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایسوسی ایٹ سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ نے اقبال میمن، فضل دین، فوزیہ صدیقی، ریحان شیخ، صنم ریحان، محکمہ کھیل، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، اے سی سی اسکول سسٹم اور دیگر کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جاوید اقبال سمیت شرکت کرنے والی تمام ٹیموں، آفیشلز، ٹیکنیکل آفیشلز، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے ریحان شیخ، جاوید ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید سلمان جعفری، رمیز راجہ، محمد ہارون، نحند ندیم، انیلا مہوش اور دیگر موجود تھے۔
پرویز احمد شیخ
03363057849
کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، پرنسپل پبلک اسکول اقبال میمن، سیکریٹری حیدرآباد اولمپک پرویز شیخ، کووآرڈینیٹرز جاوید ملک اور ریحان شیخ ساتویں آل سندھ انٹر ڈویژن وومین ٹگ آف وار چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں جبکہ سیکریٹری سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن جاوید اقبال، آرگنائزنگ سیکریٹری عائشہ ارم انہیں گلدستہ و شیلڈ دے رہے ہیں
