حیدرآباد(عمران مشتاق )لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جام شورو کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے سول ہسپتال حیدرآباد کے مختلف وارڈز کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیااس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات ، عملے کی کارکردگی اور مشنری کا معائنہ کیادورے کے دوران ان کے ہمراہ اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد علی قائم خانی،اے ایم ایس پیرا ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ اور اے ایم ایس ڈاکٹر نفیس بھی موجود تھے انہوں نے پیڈس وارڈ اور آئی سی یو، تھیلیسیمیا وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کے معائنے کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،صفائی ستھرائی،دستیاب وسائل،عملے کی حاضری اور شعبہ کے انچارجز،ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ مریضوں کی خدمت میں کوئی بھی کوتا ہی ناقابل برداشت ہے تمام شعبہ جات میں بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری علاج میسر آسکے۔