خیبرپختونخوا(رپوای این آئی) فورسز کے مختلف علاقوں میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک
راولپنڈی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس دوران مختلف جھڑپوں میں 34 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ جنوبی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مرے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فورسز نے تیسری کارروائی ضلع بنوں میں کی جس دوران فورسز کے ایکشن میں 8 خوارج مارے گئے۔