(رپوٹ اکرم قراشی )
پولیو مہم پانچویں روز بھی پولیس سیکیورٹی میں پُرامن ماحول میں جاری
ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیو مہم کے پانچویں روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
ضلع حیدرآباد میں پولیو مہم پُرامن ماحول میں جاری ہے۔
حیدرآباد پولیس کے افسران و جوان پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں، جبکہ لیڈیز پولیس اہلکار بھی گشتی پولیو ٹیموں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
گشتی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے آج مختلف ویکسینیشن سینٹرز کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اور پولیس اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی پر شاباش دی۔