(رپورٹ عمران مشتاق)ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں تعریفی تقریب — آئی جی سندھ کی جانب سے دیے گئے اعزاز پر ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش*
آج ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں تمام برانچز کے سربراہان، افسران اور جوانوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، اُن کی ٹیم اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو دیے گئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات پر ایس ایس پی صاحب کو مبارکباد پیش کی-
تمام اسٹاف نے ایس ایس پی حیدرآباد اور اُن کی ٹیم کو حالیہ کامیاب پولیس آپریشن — جس میں خطرناک ملزمان ہلاک اور قیمتی گاڑی برآمد کی گئی — پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تمام افسران نے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی موثر رہنمائی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کے باعث حیدرآباد پولیس نے صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس موقع پر کہا کہ:
“یہ اعزاز دراصل پوری ٹیم کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے۔ میں اپنی فورس کے ہر افسر اور جوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی ہے، جس کے لیے ہم ہمہ وقت متحرک ہیں۔
ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حوصلہ افزا اقدام پر شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ حیدرآباد پولیس مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔