چارسدہ(رپورٹ ای این آئی)سرڈھیری پولیس کی کامیاب کارروائی، لڑکی کی اغوا میں ملوث تین ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب، مزید تفتیش جاری۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری گلزار خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اغوا کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔