حیدرآباد: 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور انتظامات کا اعلیٰ افسران نے تفصیلی جائزہ لیا
حیدرآباد 6 جولائی
یوم عاشورہ کے موقع پر حیدرآباد ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھارریجو، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوٹو نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
اعلیٰ افسران نے سٹی پولیس اسٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں محرم کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور ایمرجنسی ردعمل کے لیے بنائے گئے جدید انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔ کنٹرول روم کے ذریعے شہر بھر میں جلوسوں کی نگرانی کی گئ اور کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔
اس کے بعد افسران نے 10 محرم کے جلوسوں کے متوقع راستوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی فورسز، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور ٹریفک انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ عزاداروں کی سیکیورٹی اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے
کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ضلعی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئےسیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے محرم المبارک کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے بتایا کہ جلوسوں کے راستوں پر اضافی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کی تعیناتی کی گئی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرون کی مدد سے نگرانی کا نظام بھی فعال کیا گیا ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشتبہ حرکت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد مسٹر زین العابدین میمن نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ایمبولینسز اور طبی عملہ تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، بلدیاتی ادارے نے جلوسوں کے راستوں پر صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا تھ۔اس موقع پر افسران نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے گریز کریں اور عوامی تعاون سے پرامن جلوسوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔
حیدرآباد کی انتظامیہ اور پولیس سے شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے تھے۔