منڈی بہاءالدین،15جولائی 2025( میاں شریف زاہد)ضلعی صارف تحفظ کونسل کاآگاہی اجلاس سوشل ویلفیئر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 اور 2009 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کن وجوہات کی بناءپر عوام الناس ضلعی تحفظ صارف کونسل میں دعویٰ دائر کرسکتے ہیں۔جن میں ریٹ لسٹ کا آویزاں نہ ہونا، ناقص مصنوعات، دکاندار حضرات کا سیل رسید جاری نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے ضلعی صارف تحفظ کونسل میں دعویٰ دائر کرنے کے حوالے سے طریقہ کار کا بھی بتایا۔ انہوں نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 اور 2009 کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔