سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا لاہور روڑ 81 چک کے قریب ٹریفک حادثہ
سرگودھا تیز رفتار الشہباز کمپنی کی ڈائیوو بس نے سامنے سے جاتے ہوئے ڈمپر ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی
سرگودھا: حادثہ کے نتیجے میں 17 سالہ شمائل شاہین نامی بس ہوسٹس جان بحق ہو گئی
سرگودھا: مسافر بس الشہباز کمپنی بس نمبری JC 0063 نے چک 81 جنوبی کے قریب ڈمپر نمبری P 1774 کو پیچھے سے ٹکر ماری جسکے باعث حادثہ پیش آیا
سرگودھا: خاندان کی واحد کفیل 17 سالہ لڑکی ملتان کی رہائشی تھی، ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا
سرگودھا: حادثہ الشہباز کمپنی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جو سرگودھا سے لاہور جارہی تھی
سرگودھا: آئے روز الشہباز کمپنی ڈائیوو بسز کے روڑ حادثات معمول بن گیے