(رپورٹ محمد حسین سومرو)ایس ایچ او موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف اور چوکی انچارج موچکو اسد نے گٹکا ماوا مافیا کو دھر لیا چھالیہ اور گٹکا برآمد…
*کراچی(کرائم رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی / سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ *کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی پہلی کاروائی میں موچکو چیک پوسٹ پولیس نے حب چوکی سے آنے والی کار سے 200 عدد پڑیاں گٹکا ماوا اور 25 کلو چھالیہ برآمد کی گٹکا ماوا اور چھالیہ کی ترسیل میں ملوث عامر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل سوار گٹکا فروش کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم علی شیر کے قبضے سے بوقت گرفتاری 50 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔