(رپورٹ ای این آئی)راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی
گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل11897 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور 759 ڈینگی کنفرم مریض آئے
رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 65 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
دوسری جانب ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 54 لاکھ 83 ہزار 466 گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 68 ہزار 783 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔
اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 88 ہزار ہے۔ جن میں سے 22 ہزار 731 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 91 ہزار 514 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4389 ایف آئی آرز، 1839 بلڈنگ سربمہر اور 3462 چالان درج کیے گئے۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول، چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض آئے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔
اس کے علاوہ گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔