
سرگودہا(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کا 25 محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ سے تجاوزات کا خاتمہ، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے 25 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن، ایس ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بسلسلہ یوم شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام جلوس پیر 25 محرم کو امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے برآمد ہو گا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے جلوس کے روٹ پر تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر کارروائی کی نگرانی کی۔ انہوں نے ایس ڈبلیو ایم سی کو صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی، جبکہ لائٹ برانچ کو جلوس کے راستے میں تمام مقامات پر روشنی کا مؤثر بندوبست یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس منتظمین سے بھی مشاورت کی اور کہا کہ اعزداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مکمل طریقے سے ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، صفائی اور سہولت کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں-
