(رپورٹ عمران مشتاق)
کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز میں خاتون صحافیوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ
کمیشن کا بااختیار بنانے اور کمیشن کے خطوط پر جواب نہ دینے والے حکام کے خلاف کارروائیوں کے اختیارات کے لئے کابینہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز کا اجلاس
اجلاس میں خواتین کو کمیشن کو نمائندگی دینے اور اس حوالے سے ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کمیشن کا بااختیار بنانے اور کمیشن کے خطوط پر جواب نہ دینے والے حکام کے خلاف کارروائیوں کے اختیارات کے لئے کابینہ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ
اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، کمیشن چیئرمین اعجاز احمد میمن، سیکریٹری سعید میمن، ممبران ڈاکٹر عبدالجبار خٹک، ڈاکٹر توصیف احمد خان، مظہر عباس اور عبیداللہ کی شرکت
اجلاس میں صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیشن کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ
2023 سے اب تک کمیشن کے 18 اجلاس ہوچکے ہیں جن میں صحافیوں کے تحفظ کے کیسز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ، کمیشن چیئرمین
کمیشن کے فیصلوں کے تحت صحافیوں کے کیسز پر پولیس و محکمہ داخلہ سے رپورٹس طلب کی جاتی ہیں، کمیشن چیئرمین
کچھ حکام کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خطوط کا جواب نہیں دیتے ، کمیشن ممبران کی اجلاس کو اگہی
ضرورت اس امر کی ہے کہ کمیشن کے قانون میں ترامیم کرکے اس کو اتنا باختیار بنایا جائے ، کمیشن ممبران
خواتین صحافیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں نمائندگی مل سکے، کمیشن ممبران
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ تیار کرنے کا کمیشن چیئرمین کو حکم
ترمیمی بل خود اسمبلی میں پیش کروں گا، صحافیوں کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شرجیل انعام میمن
کمیشن کے قانون کے تحت صحافیوں کی لائف انشورنس اور پروفیشنل ٹریننگ میڈیا مالکان کی ذمہ داری ہے ، شرجیل انعام میمن
کمیشن کی طرف سے خطوط بھی لکھے گئے ، میڈیا مالکان سے گذارش ہے کہ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں کی ٹریننگ اور انشورنس کروائی جائیں ، شرجیل انعام میمن
صحافتی یونین اور میڈیا کے ادارے سب سے پہلے اپنے اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کا ڈیٹا کمیشن کو فراہم کریں تاکہ ان کے تحفظ کے حوالے سے بہتر پالیسی مرتب کی جا سکے، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی کم از کم اجرت کو میڈیا اداروں میں عملدرآمد کروانے کے لیے خطوط لکھے جائیں، کمیشن چیئرمین کو ہدایات