
(رپورٹ عمران مشتاق)
حیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارف دوست سروس کے تحت پھلیلی آپریشن ڈویژن کے صارفین کے لییہالار میمن جماعت خانہ پکا قلعہ گلی نمبر2میں صبح 10بجے سے دوپہر3بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد ایک بہترین عمل ہے۔عوام کا اظہارجس میں ون ونڈو سہولت کی پالیسی کے تحت402 صارفین نے اپنے مسائل پیش کیئے۔اور26 لاکھ سے زائد واجبات بھی جمع کرائے۔حیسکو ریجن میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور صارفین کے مسائل موقعے پر حل کرنے کا عمل ون ونڈو کسٹومر سروس پالیسی کے تحت شروع ہے۔یہ تمام اقدامات سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اورحیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری ھدایات پر کیئے گئے ہیں جس میں آج مورخہ12جولائی 2025 بروزہفتہ کو حیسکو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ڈویزن پھلیلی میں صارفین بجلی/عوام کے بجلی سے متعلق مسائل سنیں اور موقع پر ہی حل کیئے۔ حیسکو ترجمان
حیدرآباد حیسکو ترجمان کے مطابق سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اورحیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی ہدایت پر آج مورخہ 12 جولائی 2025کوصبح10 بجے سے 3بجے تک حیسکو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ڈویزن پھلیلی کے صارف /عوام کے بجلی سے متعلق مسائل سنیں اور موقع پر ہی حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، واضح رہے کہ کھلی کچہریاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی ڈویژن کی ہدایات پر کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں آج حیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارف دوست سروس کے تحت پھلیلی آپریشن ڈویژن کے صارفین کے لیے ہالار میمن جماعت خانہ پکا قلعہ گلی نمبر2میں صبح 10بجے سے دوپہر3بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد ایک بہترین عمل ہے۔عوام کا اظہارجس میں ون ونڈو سہولت کی پالیسی کے تحت402 صارفین نے اپنے مسائل پیش کیئے جن میں بیشتر موقع پر حل کر دی گئیں،اکثر شکایات بجلی بلوں کی درستگی کے حوالے سے تھیں،بیشتر صارفین نے بجلی کی اقساط کرواکر بجلی کے بل جمع کروائے جس کی مد میں 26 لاکھ سے زائد وصولی ہوئی۔حیسکو ریجن میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور صارفین کے مسائل موقعے پر حل کرنے کا عمل ون ونڈو کسٹومر سروس پالیسی کے تحت شروع ہے۔یہ تمام اقدامات سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اورحیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری ھدایات پر کیئے گئے ہیں جس میں آج مورخہ12جولائی 2025 بروزہفتہ کو حیسکو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ڈویزن پھلیلی میں صارفین بجلی/عوام کے بجلی سے متعلق مسائل سنیں اور موقع پر ہی حل کیئے اس عمل سے عوام بے حد خوش ہے،حیسکو انتظامیہ کا یہ اچھا اقدام ہے ایک ہی جگہ پر صارفین کے مسائل سننے اور حل کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی ڈویژن کی ہدایات پر حیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ پوری حیسکو ریجن میں جاری رہے گا، تاکہ بجلی صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، کسٹومر کیئر پالیسی کے تحت ہم حیسکو ریجن کے تمام آپریشن ڈویژن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ان کو فوری حل بھی کریں گے۔ حیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ صارف دوست سروس پالیسی کے تحت پوری حیسکو ریجن میں ون ونڈو سہولت کے ساتھ کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں۔جس میں عوام کے مسائل سننے اور ان کو موقعے پر حل کرنے کا عمل جاری ہے۔صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔حیسکو کی جانب سے ایس ای آپریشن سرکل لاڑ گلزار احمد دستی، ایکسین آپریشن ڈویزن پھلیلی ذوہیب شیروانی،سرکل منیجر (ایم اینڈ ٹی) فہیم شیخ، روینیو آفیسر عرفان نثار شیخ، ایس ڈی او میمن سب ڈویزن طاہر حبیب، ایس ڈی او پریٹ آباد سب ڈویزن حضرت حسین، ایس ڈی او الیاس آباد سب ڈویزن غضنفر چنہ،ایس ڈی او پھلیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) محمد صادق کبراور دیگر افسران اور تکنیکی عملہ موجو د تھا۔
