سرگودہا(بیورو رپورٹ)سرگودہا پل گیارہ سٹون کرشنگ مارکیٹ میں ڈمپرز کو شدید گرمی میں روکنا ڈرائیورز اور علاقہ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔اس مسلے کا احسن طریقہ سے حل نکالا جائے۔اہل علاقہ چک نمبر120جنوبی 119جنوبی 126جنوبی 113جنوبی 116جنوبی اورپل گیارہ سٹون انڈسٹری سےملحقہ چکوک کےلوگ شدید اذیت کا شکار ہیں۔ڈمپرز کی مارکیٹ میں بندش سے لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں اور سنگل روڈ کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس کو راستہ نہیں ملتا جبکہ چھ بجے جب ان کو چھوڑاجاتا ہے تو فیصل آباد رقڈ سمیت سرگودھا کے تمام داخلی وخارجی راستے بلاک ہوجاتے ہیں اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔شہریوں اشرف کلیم صداقت شفیع اللہ امانت خورشید ثاقب بھٹی ودیگر نےڈی پی او سرگودھا آر پی او سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ ڈمپرز پالیسی بارے نظرثانی کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ میں آنے جانے کےلیے مستقل اور دیرپا حل نکالا جائے تاکہ علاقہ کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور ڈرائیورز کو بھی گرمی اور سخت دھوپ سے بچایا جائے۔اورسٹون کرشنگ انڈسٹری کا پیہہ بھی جام نہ ہواور لوگوں کا روزگار احسن طریقہ سے چلتا رہے