
(رپورٹ ای این آئی)ترجمان پاک فوج کی معروف صحافیوں کیساتھ نشست
بین الاقوامی تعلقات اور کسی ملک سے دوسرے ملک کے تعلقات ملک کے باہمی مفاد پر منحصر ہوتے ہیں.
پاکستان اپنی ریاست اور عوام کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک اور عالمی طاقتوں سے اپنے تعلقات نبھاتا ہے.
پاکستان ہر فیصلہ اپنے مفاد کو دیکھ کررہا یے اور کرتا رہےگا.
معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ترقی کے لئے تزویراتی صبر اور بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے.
پاکستان مختلف ممالک، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شراکت سے اپنے پوٹینشل کو مسخر کرے گا.
چین،امریکہ، سعودیہ، اور جو ملک بھی اس عمل میں شامل ہونے میں دلچسپی لے گا پاکستان اپنے مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق پارٹنر شپ کرے گا.
فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والا آرٹیکل دراصل پبلک پرائيوٹ پارٹنر شپ کی ایک تجویز(Proposal) پر مبنی ہے.
پاکستان کی ساحلی پٹی پر چھوٹی بڑی تجارتی بندرگاہوں کا بہت پوٹینشل ہے.
دنیا کے ممالک اس طرح کی شراکت داری کا تجزیہ کرتے رہتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا مفاد کس میں ہے۔
