
(رپورٹ محمد حسین سومرو)اجمیر نگری پولیس کا بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے آمنا سامنا، دو ملزمان زخمی حالت ایک ملزم بلا ضرب گرفتار
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے درمیان سروس روڈ، نزد 4-جے بس اسٹاپ، سیکٹر 1/A-4 نارتھ کراچی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلہ بوقت 4:30 بجے، مورخہ 5 اکتوبر 2025 پیش آیا
پولیس کے مطابق، مقابلے کے دوران انتہائی خطرناک 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم کو بغیر کسی چوٹ کے حراست میں لے لیا گیا۔ ایک ملزم موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
گرفتار ملزمان کی شناخت دوست محمد ولد میاں داد (زخمی)، علی جان ولد صادق (زخمی) اور بخت محمد ولد محمد علی (بلا ضرب گرفتار) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت پنل ولد نامعلوم کے نام سے بتائی گئی ہے
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، چھ عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل 70 برآمد کرلی ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ CPLC کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے۔
زخمی ملزمان کو علاج معالجے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے
