(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم شہزاد عرف فیضو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گروپ سے ہے۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم اسکول جانے والی بچیوں کو اغوا کرکے 20 سے 25 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا اور بعد ازاں قتل کر دیتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد عرف فیضو اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات انویسٹی گیشن حکام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔