
سرگودھا(رپورٹ بیورو)آر پی او سرگودھا کا بھکر کا اہم دورہ، کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ، پولیس کو جرائم کے انسداد اور اشتہاریوں کی گرفتاری تیز کرنے کا حکم)
سرگودھا ۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمدشہزاد آصف خان نے ضلع بھکر کا دورہ کیا۔
ڈی پی او بھکرشہزاد رفیق اعوان نے استقبال کیا پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔
آر پی او نے تھانہ جنڈانوالہ کا معائنہ کیا تکمیل ریکارڈ اور عوامی سہولیات کے پیشِ نظر ہدایات جاری کیں ۔
انہوں نے شہنشاہ مارکی جنڈانوالہ اور تھانہ صدر دریا خان میں الگ الگ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، عوامی مسائل7 سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات دیے۔
آر پی او نے کے-ایم- آئی چپ بورڈ فیکٹری دلیوالہ کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
پولیس لائن بھکر میں کرائم میٹنگ کے دوران ضلع بھر کی لاء اینڈ آرڈر صورتحال اور مقدمات کی پیش رفت پرغور کیا گیا۔
آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے مقدمات کو بروقت میرٹ پر نمٹانے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایات دی۔
