
شاہ جہانگیر روڈ پر واقع گورنمنٹ کالج ٹیوٹا برائے خواتین میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تمام کالج سٹاف ،طالبات نے شرکت کو یقینی بنایا
گجرات:( ای این آئی) شاہ جہانگیر روڈ پر واقع گورنمنٹ کالج ٹیوٹا برائے خواتین میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تمام کالج سٹاف ،طالبات نے شرکت کو یقینی بنایا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج ٹیوٹا برائے خواتین کی پرنسپل تسمیہ رفیق ،وائس پرنسپل عائشہ رشید ،میڈم راحیلہ رانی ،میڈم بشری اور دیگر
ٹیچروں نے یوم آزادی کے حوالے سے طالبات کو مثبت پیغام دیا پرنسپل تسمیہ رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں آزادی دلائی ہمیں ان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنا چاہیے بعد ازاں پرنسپل تسمیہ رفیق نے کالج کی طالبات میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور آزادی کے دن کو پر رونق اور یادگار بنانے پر کالج کے تمام سٹاف اور طالبات کا شکریہ ادا کیا
