:-\
ملکوال میں حاجی رانا شمشاہ کے زیرِ انتظام مدنی دسترخوان کا شاندار اہتمام
رانا برادران اور رانا نعیم کی انتھک محنت سے یادگار صبحانہ
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) ملکوال میں ہزاروں افراد کے لیے مدنی دسترخوان (صبحانہ) کا شاندار اہتمام کیا گیا، جو حاجی رانا شمشاہ کے زیرِ انتظام منعقد ہوا۔ اس موقع پر رانا برادران نے بھرپور تعاون اور محنت سے کردار ادا کیا جبکہ خاص طور پر رانا نعیم نے دن رات کی انتھک کاوشوں سے تمام انتظامات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
شرکاء کے لیے عمدہ اور متنوع کھانوں کا اہتمام کیا گیا جن میں روغنی نان، انڈہ چنے، بریانی، حلوہ اور سبز چائے شامل تھے۔
گزشتہ شب ایک نہایت ہی خوبصورت اسٹیج تیار کیا گیا، جسے دلکش لائٹنگ اور اعلیٰ درجے کی جھنڈیوں کی سجاوٹ سے مزین کیا گیا تھا۔ اس منظر نے تقریب کو یادگار بنا دیا اور عوام نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
آخر میں شرکاء نے حاجی رانا شمشاہ صاحب، رانا نعیم اور رانا برادران کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا.
📖 اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
“جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں۔”
(سورۃ البقرہ، آیت 261)
🤲 اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔