
سائڈ مررز ڈرائیور کو ٹریفک کا پیچھے ویوو دیکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ہیلمٹ کے ساتھ سائڈ مررز کا استعمال لازمی کریں۔ ذیشان طور، ابوبکر طور
موٹرسائیکل سوار سر کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کو سفر کا لازمی حصہ بنائیں۔ ظفر عباس انجم
منڈی بہاءالدین پی آر او ایڈوکیٹ ذیشان طور سی ای او طور شاپنگ مال پھالیہ ایڈووکیٹ محمد ابوبکر طور ڈائریکٹر طور شاپنگ مال پھالیہ
ٹریفک کیمپ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر اور ایجوکیشن ٹیم کی شرکت۔
ٹریفک کیمپ میں تقریبا” 100 ایسے موٹرسائیکل سواروں کو فری سائڈ مررز لگا کر دئیے گئے جنہوں نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے کہا کہ سول سوسائٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے اور عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اس موقع پر ذیشان طور اور محمد ابوبکر طور نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے ٹریفک لیکچرز، ٹریفک سیمینارز اور ٹریفک کیمپس کے زریعے آگاہی دے رہی ہے۔ اس میں پڑھے لکھے لوگوں کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے تاکہ عام آدمی کو ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جانکاری مل سکے۔
اس موقع پر ظفر عباس انجم صدر پھالیہ پریس کلب نے کہا کہ ٹریفک پولیس اسکول، کالجز، یونیورسٹیز مدرسہ جات اور لار ی اڈا جات پر طلبہ اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے متعلق جو آگاہی دے رہی ہے یہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہے۔ عوام الناس بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
