ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات کے بارے میں اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور سیکیورٹی کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کو انکی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات و فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔محرم الحرام کیلئے تمام محکمے اپنا اپنا کینٹی جنیسی پلان مرتب کریں۔انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی او روٹس کا وزٹ کریں ، جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی ، پانی کا چھڑکاو¿ یقینی بنایا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی فوری تعمیر ومرمت کی جائے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور جلوسوں کے راستوں پر سڑیٹ لائٹس فنگنشل ہونی چاہئیں۔جلوسوں کے راستوں سے بجلی، پی ٹی سی ایل اور کیبل کی تاروں کو اونچا کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں اور میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات موجود ہونی چاہئیں۔محرم الحرام کے دوران تمام ہسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور پولیس نفری موجود ہو گی ، محرم الحرام میں سبیلوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم فعال ہوں گے ، جلوس و مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے جوان تعینات ہونگے اور امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔ ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ ضلع کونسل قصبوں اور دیہی علاقوں میں محرم الحرام کے حوالے سے بہترین انتظامات کرے ، وال چاکنگ کا خاتمہ اور تمام پوسٹرزو بینرز اتارے جائیں۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ بغیر اجازت لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی ، تمام حساس مقامات اور جلوسوں کے ساتھ پولیس کی نفری تعینات ہو گی ، محرم الحرام میں مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی سوپینگ کرے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔