سرگودھا (رپورٹ بیورو) سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیر اہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ھوا۔ جبکہ ملی و قومی جذبات کےلئے ملی نغموں کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پرتمام شرکاء نے کھڑے ھو کر قومی ترانہ پڑھا اور سبز ہلالی پرچم لہرانے کے ساتھ اسے سلامی پیش کی۔
تقریب کی صدارت فاونڈیشن کے چیئر مین عبدالقدیر خان اور نظامت سینیئر وائس چیئرمین کوثر علی بھٹی نے کی ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شاکر علی انصاری، فنانس سیکرٹری سیف اللہ، انفارمیشن سیکرٹری رانا ذوالفقار علی کے علاوہ دیگر عہدیداران و معزز ممبران و مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین نے آزادی کی اہمیت اور قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں سے آگاہ کرناچاہیے۔تاکہ ان میں آزادی کی قیمت کا احساس پیدا کیا جا سکے-
تقریب کے اختتام پر قومی سلامتی ، ملی وحدت کےلئے دعا کی گئی دعائیہ کلماتِ میں اظہار کیا گیا کہ اللہ تبارک تعالٰی مملکت خداداد پاکستان کو تا قیامت شاد و آباد رکھے یہ ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے اللہ ربّ العزت اسے تمام اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے اور امن وآشتی کا گہوارہ بنا دے.
