
منڈی بہاءالدین ( میاں شریف زاہد ) ملک وال جشن ازادی کی مناسبت سے وطن عزیز میں خوشیوں کی فضا قائم ہو چکی ہے 14 اگست کی تیاریاں عروج پر ہیں انجمن تاجران موبائل یونین اور سول سوسائٹی سی ای او میونسپل کمیٹی مزمل محمود نے ریلی میں شرکت کی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ملک وال غزالہ یاسین نے کی ریلی میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی میں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگا کر پورے شہر کا چکر بھی لگایا گیا ریلی میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری زاہد بھیروی،سی ای او میونسپل کمیٹی مزمل محمود، ندیم اسلم وینس، صدر تحصیل پریس کلب چوہدری منیر احمد، شاہزیب موبائل والے، ملک محمد اختر، چوہدری محمد نفیس انجم ،محمد خرم ،ڈاکٹر غضنفر عباس اور دیگر شہریوں نے بھرپور شرکت کی ریلی اتحاد پریس کلب سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر پاکستان اور کشمیریوں کے لیے دعا بھی کی گئی
