(رپورٹ عمران مشتاق)
یوم دفاع پاکستان
ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل چانڈیو، کمشنر فیاض عباسی اور ضلعی انتظامیہ یومِ دفاع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔
یومِ دفاع کے موقع پر حیدرآباد میں ایک پُرجوش اور قومی جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب لیگل ایڈ سوسائٹی (LAS) اور ایڈووکیٹ دانش سومرو (ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی آف حیدرآباد پولیس) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس میں اتحاد و یگانگت کا ایک خوبصورت مظاہرہ پیش کیا گیا۔
تقریب میں ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل چانڈیو، کمشنر حیدرآباد جناب فیاض عباسی سمیت معزز مہمانوں، سول سوسائٹی، وکلاء، مذہبی رہنماؤں، اور اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی
ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطن کے دفاع میں انکی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے مزید ہماری پولیس فورس بھی دن رات عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے لیگل ایڈ سوسائٹی اور ایڈووکیٹ دانش سومرو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی بامقصد تقریب کا انعقاد کیا۔
کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے کہا کہ “ہم سب متحد ہیں اور ہماری قوم کی طاقت ہماری یکجہتی میں ہے۔ چاہے عقائد مختلف ہوں، مگر ہم ایک ہیں۔ ہماری مسلح افواج ہمیں متحد رکھتی ہیں، اور ہمیں ان پر فخر ہے۔
دیگر مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا
ایاز تنیو (ممبر سندھ بار کونسل) نے کہا کہ ایسی تقاریب ہمیں بطور قوم یکجا کرتی ہیں اور انہوں نے ایس ایس پی عدیل چانڈیو، کمشنر فیاض عباسی، پولیس ڈیپارٹمنٹ، اور LAS ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
جے کمار دھیرانی (پیٹرن ہندو پنچایت پاکستان) نے اپنے خطاب میں کہا
ایس ایس پی عدیل چانڈیو اور کمشنر فیاض عباسی جیسے افسران بہترین کام کر رہے ہیں۔ عدیل چانڈیو نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور ہر وقت مدد کو تیار رہتے ہیں
ریورنڈ ڈینیئل فیاض نے اپنے خطاب میں اس تقریب میں شمولیت پر شکرگزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلح افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
تقریب کا اختتام کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا، جس میں مسلح افواج سے اظہارِ محبت اور شکرگزاری کا اظہار کیا گیا۔ تمام شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی محنت اور تعاون سے یہ یادگار تقریب کامیاب ہوئی۔