ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، خاتون جاں بحق 4 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ جڑانوالہ روڈ پر کوٹ نظام دین سٹاپ کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ عذرا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ،زخمیوں میں 35 سالہ نور حسن، 5 سالہ فاطمہ نور، 32 سالہ ام حبیبہ اور 25 سالہ فاطمہ کرن شامل ہیں ریسکیو عملے نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا۔