منڈی بہاءالدین،18جون 2025( میاں شریف زاہد )صوبائی سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں آڈٹ آفیسرمدثر رفیق اور آڈیٹرفیصل عباس نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات اور صاحب حیثیت لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں زکوة بارے آگاہی فراہم کی۔ آڈٹ آفیسر مدثر رفیق نے بتایا کہ محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان ، مساکین معذورافراد اور غرباءکو گزارہ الاونس کی مد میں زکوة کی ادائیگی کی جاتی ہے، گزارہ الاونس کی ادائیگی صاف شفاف انداز میں میرٹ پر بذریعہ برانچ لیس، بینکنگ اور بعد از بائیو میٹرک کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فنی تربیت کے ادارہ جات، سرکاری کالجز و یونیورسٹیز اور دینی مدارس میں زیر تعلیم مستحق زکوة طلباءکو زکوة فنڈ سے وظائف کی صورت میں ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ذریعے مستحق زکوة مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے بنک آف پنجاب کے اکاونٹ نمبر PK20BPUN 6010046987300013 یا مسلم کمرشل بنک کے اکاونٹ نمبر PK52MUCB 0736876331001823 میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوة و عشر کی سکیموں کو مزید بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور مستحق افراد کی بہتر طریقے سے کفالت ہو سکے۔ دفتری و فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ جات کے معززین اورتاجران سے ملاقات کر کے ان کو زکوةبارے آگاہی فراہم کریں ۔