ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) بیوی کو واپس نہ لانے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جان کی بازی ہار گیاتفصیلات کے مطابق ) تھانہ سید والہ کے نواحی گاوں مدو کے رہائشی منیر کے 25/26 سالہ نوجوان بیٹے کاشف کی بیوی لڑ جھگڑ کر میکے چلی گئی تھی۔ نوجوان نے والدین سے بار بار درخواست کی کہ بیوی کو واپس بلایا جائے، تاہم گھر والوں نے کہا کہ 2/4 دن بعد لے آئیں گے۔ اس بات پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیںکاشف کو فوری طور پر سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔