
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کل 23 نومبر کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دوپہر ایک بجے مکی شاہ روڈ پر واقع مرکز تبلیغ اسلام میں پریس کانفرنس اور سہ پہر 3 بجے سولنگی گوٹھ قاسم آباد میں منعقدہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔