خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن گوہر جمال تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ڈویژنل صدر گوہر جمال نے کہا فخرِ ایشیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کی بقاء کےلیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاءے گا۔ وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ضلعی صدر تطہیر صابرہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لیے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدِ عوام نے عوام کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے۔تقریب سے انفارمیشن سیکرٹری شہناز شیخ، عصمت مختار اور سدرہ فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی استحکام اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ ۔