خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سالانہ پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرملک محمد امتیاز نسیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایکس پریزیڈنٹ پی ٹی یو تحصیل نورپورتھل ملک حاجی شیر اقبال بگھور اور ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفئیر سوسائٹی رنگپوربگھور کے جنرل سیکرٹری ایم نوردین سمیت نمائندہ والدین اور دیگر سوشل ورکرز بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذاملک عابد اقبال نے کی ۔ اس موقع پر چیف گیسٹ اے ای او ملک محمد امتیاز نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھور شاندار تعلیمی روایات کا امین ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رئیس مدرسہ ملک عابد اقبال سمیت ان کی پوری ٹیم نصابی اور ہم نے نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین کردار ادا کر رہی ہے ۔ معروف سماجی شخصیت ملک حاجی شیر اقبال بگھور نے اپنے خطاب میں تمام پوزیشن ہولڈر طلباء اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی میدان میں ہمیشہ جذبہ ء مسابقت سے کام لیں اور حصول علم کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ دوران تقریب مہمان خصوصی، مہمانان گرامی ،نمائندہ والدین اور اساتذہ کرام نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ نقابت کے فرائض ملک محمد یونس بھروکہ نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔