حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ بھائی انجینئر صابر حسین قائم خانی بھائی نے ٹاؤن انچارج حالی روڈ سعید آرائیں بھائی و اراکین کمیٹی اور علاقے کے عوام کی کثیر تعداد نے یو سی 105 کے جوائنٹ یوسی انچارج فیض الحسن بھائی کے بھانجے محمد خالد شیخ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی
بتایا جاتا ھے کہ انہیں کچھ دنوں پہلے علاقے کے منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے
اس موقع پر یوسی انچارج اراکین یوسی کمیٹی و کارکنان بھی موجود تھے
لواحقین کے ساتھ علاقہ کے لوگوں نے نماز کے بعد احتجاج کیا ایس ایس پی آفس اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور قاتل اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا