حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کا بہترین اقدام لطیف آباد یونٹ نمبر 12 کینٹ ایریا میں علاقہ مکینوں کے ہمراہ بلیک میں شراب کی فروخت پر ایکشن شراب کی سینکڑوں بوتلیں پولیس کے حوالے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک حیدرآباد ڈویژنل صدر عابد قادری نے کہا ہے کہ ہم معصوم بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل سے ہرگز کھیلنے نہیں دیں گے نوجوان نسل ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے کارکنان منشیات فروشوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں حیدرآباد کے جس جس علاقے میں شراب کی غیر قانونی فروخت کی اطلاع ہوگی اس کے خلاف وہاں پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے کارکنان پہنچیں گے اور شراب منشیات کے دھندے کو بند کروائیں گے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے نائب صدر عبد الشکور بھٹی ضلعی رہنما عبد الوحید قادری و دیگر بھی موجود تھے