خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پر وقار تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر ایجوکیشن آفیسرز، ٹیچرز رہنما اور نمائندہ والدین بھی زینت محفل تھے ۔ دوران تقریب طالبات نے شاندار ٹیبلو شو پیش کرکے شرکاءےتقریب سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ اس موقع پر چیف گیسٹ سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیےاور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بچیوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ہیڈمسٹریس ادارہ ہذا اور ان کے جملہ سٹاف کے ٹیم ورک کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ۔ قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔