کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
ملزمان نجی ڈیجیٹل سائٹ کا ڈیٹا چوری کر کے کسٹمرز کو ڈیلیوری کے موصولہ کے لیے رابطہ کرتے تھے۔
ملزمان بعد رابطہ جعلی پولیس یونیفارم زیبِ تن کر کے کسٹمرز کی دہلیز پر پہنچنے کے بعد ہاؤس روبری، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔
ایس ایچ او گلشنِ اقبال نے متعدد جائے وقوعہ سے موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے بوقت گرفتاری دو عدد غیر قانونی 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، ایک عدد LED اور چھینی ہوئی گھڑیاں برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیر استعمال جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی نمبریBKY-361 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جس کے ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
بعد انٹیروگیشن گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر روبری/ہاؤس روبری کی وارداتوں کے دوران لوٹا گیا سامان تین عدد پولیس یونیفارم، 08 عدد چھینے ہوئے موبائل فونز، موبائل فونز کے درجنوں کور، یونیفارم کے درجنوں بیج، مختلف موبائل سم اور 20 عدد بیگ برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمدہ سامان زیل وارداتوں کے دوران لوٹا/چھینا گیا ہے۔
01. مؤرخہ 2025-03-06 کو گلشنِ اقبال بلاک 01 میں بالا طرز پر گھر میں داخل ہونے کے بعد 04 عدد موبائل فونز، ایک LED، طلائی زیورات، گھڑیاں اور نقدی رقم لوٹی اور متاثرہ شخص کو اغواء کر کے کراچی کے مختلف مقامات پر قائم ATM میں لے جاکر پیسے نکلوائے اور فرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 202/2025 تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔
02. مؤرخہ 2025-02-08 کو گلشنِ اقبال بلاک 13/D میں بالا طرز پر پولیس یونیفارم میں تعارف کرواکر فلیٹ میں داخل ہوئے اور موبائل فون، ATM کارڈ اور گاڑی کے کاغذات اٹھا کر متاثرہ شخص کو گاڑی میں بٹھایا اور کراچی کے مختلف ATM اور ایزی پیسہ کی دوکان سے پیسے نکلوائے اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 80/2025 تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔
ملزمان نے دورانِ انٹروگیشن اندرون و بیرون کراچی میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید مقدمات میں گرفتاری/تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں بلاول خلجی ولد عبدالجبار خلجی اور سید وقاص حسین ولد نامعلوم شامل ہیں۔.