کراچی : ( محمد حسین سومرو )
ملزمان ضیاء کالونی کے علاقے میں راہگیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
گشت پر معمور پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
مزید ملزمان سے راہگیر شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں امیر خان ولد فریدون اور حضرت ولد نذیر شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی قتل، ڈکیتی، چوری اور اسلحہ جیسے 08 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔